29-Apr-2022 غیر عنوان
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
•°•°•°•
❣️❣️❣️
افلاس کے ماروں کے نگہبان الوداع
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
ہر ایک سے ہے اونچی تِری شان الوداع
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
آمد سے تیری آیا تھا ہر قلب کو قرار
اب تو ہر ایک کو ہے چلا کر کے بیقرار
تیری ہر اِک ادا میں تھی فردوس کی بہار
ہم بھول کب سکیں گے تِری بان، الوداع
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
غمگیں ہر ایک دل ہے، ہر اِک آنکھ اشکبار
لایا تھا اپنے ساتھ میں تو موسمِ بہار
کی گر وفا حیات نے، مِلنا تو بار بار
جاتا ہے اب تو لَوٹ کے مہمان! الوداع
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
بندوں کو تو تھا رب سے مِلانے کا اِک سبب
تیرے غمِ جدائی میں اب ہیں اداس سب
واللّٰه سب کو آئے گا تو یاد روز و شب
کہتا ہے دِل یہ رو کے، مِری جان! الوداع
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
ہے بات ہی الگ تِری ہر ایک بات میں
تونے کَرم کے پھولکھِلائے حیات میں
پیغامِ صبر تونے دیا مشکلات میں
بخشش کا بَن کے آیا تھا سامان، الوداع
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
تیرے کرم سے چار سو کیف و سُرُور تھا
جاتی نظر جدھر تھی فقط نور نور تھا
منگتا ہو یا ہو شاہ ہر اِک غم سے دور تھا
محشر میں ہم پہ کرنا تو میلان، الوداع
رمضان! الوداع مہِ رمضان! الوداع
دِل سے نہ میرے نور تِرا جائے عمر بھر
نکلے جو روح تن سے، ہو جب آخری سفر
حسرت ہے تیری گود میں توصیفؔ کا ہو سر
اے میرے دوجہاں کے مہربان الوداع
رمضان الوداع مہِ رمضان الوداع
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
✍🏻از۔ توصیف رضا رضوی باتھ اصلی سیتا مڑھی بہار انڈیا
+91 9594346926
Neha syed
29-Apr-2022 02:59 PM
Nice 👍
Reply
Fareha Sameen
29-Apr-2022 02:57 PM
بہت عمدہ لکھا ہے۔
Reply
Gunjan Kamal
29-Apr-2022 09:09 AM
👌👏🙏🏻
Reply